میں[1]
معنی
١ - خود، ایسی ضمیر جو کلام کرنے والا اپنی ذات کے لیے استعمال کرتا ہے۔ وہ کلمہ جس سے اپنی ذات پر اطلاق کیا جاتا ہے۔ مثلاً وہ چلا جب میرے گھر سے میں ہی کیا رونے لگا چھید جو دیوار میں تھا چشم گریاں ہو گیا ( جلال ) ١ - انا، خودی، غرور، تکبر کے لیے بولا جاتا ہے۔ مثلاً ع خوب زاہد کو میں سمائی ہے۔
اشتقاق
ہندی زبان سے اسم ضمیر ہے۔ جو 'خود' کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ترکی زبان میں م مکسور، یائے غیر ملفوظ اور ن ساکن کے ساتھ مستعمل ہے (نوراللغات)